معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے تصدیق کی ہےکہ فہیم سردار کا قتل تیز دھار آلے سےکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم سردار کے قتل میں کوئی مشکوک سرگرمی واضح نہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی اور سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والے شواہد اور نمونے پنجاب فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں، تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ پر بھی کام جاری ہے، ابتدائی رپورٹ میں تیز دھار آلے سے قتل کی تصدیق ہوئی ہے،گھر سے کوئی قیمتی اشیاء غائب نہیں ہوئیں، چوری کا امکان مسترد کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار گھر میں زخمی حالت میں پائےگئے تھے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے تھے۔فہیم سردار حکومت سے منسلک تھنک ٹینک سے وابستہ تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔