پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان (ن) لیگ میں شامل

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔

رکن قومی اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں ساہیوال کے متعلقہ حلقے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری عثمان علی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں