ایلون مسک نے ‘امریکا پارٹی’ کے قیام کا اعلان کردیا

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی لانچ کردی۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ میں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سابق سربراہ ایلون مسک نے امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ایلون مسک نے امریکی عوام کو مخاطب کرکے کہا ک آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور یہ آپ کے پاس ہوگی۔

ایلون مسک نے کہا کہ جب ملک کو دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم جمہوریت میں نہیں بلکہ یک جماعتی نظام میں جی رہے ہیں۔

ایلون نے اپنی پوسٹ میں نئی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ‘امریکا پارٹی’ آپ کو آپکی آزادی واپس دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں