وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔ اور پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ اور بڑھتی آبادی سے ملکی وسائل پر دباو بڑھ جاتا ہے۔ بڑھتی آبادی سے مجموعی قومی پیداوار پر بھی پریشر بڑھ رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی بڑھتی ہے تو وسائل کم اور مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کم عمر بچوں کو درپیش غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے بجٹ میں خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں۔ اور آبادی پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
بڑھتی آبادی ہرشعبے کومتاثرکررہی ہے،وزیرخزانہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
