وزیراعلیٰ کا وزیر بلدیات کے خلاف تحقیقیات روکنے کا حکم

گلگت(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سیکریٹریٹ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE)کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید کے خلاف چل رہی تحقیقات فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔ سی ایم سیکریٹریٹ کے خط میں درج احکامات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 13 اور 16 جون 2025 کے خطوط (نمبر DG AC-11(2)/2025/186-187) کے ذریعے بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ چیف منسٹر نے سیکشن 21، GB ACE ایکٹ 2019 کے تحت تحقیقات روکنے کی ہدایت جاری کی۔ خط کے مطابق وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے تحقیقات کوغیرقانونی کارروائی قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر سے مداخلت کی اپیل کی۔ ان کا دعوی ہے کہ ACE نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ)کو ذمہ داری سونپی گئی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تحقیقات صرف اس نئی انکوائری کے مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ10)روز میں رپورٹ پیش کرے گا۔ اینٹی کرپشن ادارے نے اپنا موقف دیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کے غیر شفاف استعمال کے شواہد کی بنیاد پر معلومات طلب کی گئی تھیں۔ حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاسی طور پر محرک ہے اور محکمے کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ماہرینِ قانون کی رائے کے مطابق سیکشن 21 کے تحت چیف منسٹر کو تحقیقات روکنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن یہ قدم شفافیت کے اصولوں کے منافی ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو آزادانہ تحقیقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں