سوست پورٹ پر مقامی تاجروں کے ساتھ سلوک افسوسناک، آغا علی

سکردو (پ ر)پاک چائنہ تاجران اتحاد ایکشن کمیٹی کے وفد نے سکردو میں مجاہد ملت صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سست ڈرائی پورٹ پر گزشتہ دو سالوں سے مقامی تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور کسٹم حکام اور متعلقہ اداروں کی تجارت کش پالیسی بلخصوص مقامی تاجروں کے لیے پیدا کی جانی والی مشکلات اور اب تک کے دھرنوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پرآغا علی رضوی نے کہا کہ ہم پہلے بھی تاجروں کے ساتھ کھڑے تھے اور اب بھی کھڑے ہیں۔ گلگت بلتستان کے تاجروں کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ پاکستان کو چین سے ملانے والی واحد شاہراہ اور تجارتی بندرگاہ کو ایک عرصے سے مسائل کا شکار بنا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ دشمنوں کی پالیسی یہاں نافذ ہو رہی ہے تاکہ یہ راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو۔ کسٹم حکام کی جانب سے عملی طور پر یہ شاہراہ گلگت بلتستان کے تاجروں کو بند کر دیا گیا ہے یہی صورتحال رہی تو سب کے بند ہوسکتا ہے۔ اس شاہراہ پر عالمی طاقتوں کی نگاہیں ہیں لیکن چند سرکاری عاقبت نااندیش اس زمین کو یہاں کی باسیوں کے لئے تنگ کرکے نہ جانے کی کس کی خدمت میں مصروف ہے۔ گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہے لیکن یہاں ٹیکس نافذ کرنا عالمی قوانین اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ ہم تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک انکے مسائل حل نہیں ہوتے جو بھی اقدام اٹھائے ہم ہر طرح کی معاونت کے لییتیار ہے۔ ہم متعلقہ حکام اور ریاستی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورٹ کو گلگت بلتستان کے لیے تجارت موافق پورٹ بنائیں تاکہ یہاں کی یوتھ تجارت کی طرف اور روزگار کی طرف جائے ورنہ جس طرح بے روزگاری معاشی تنگی اور مہنگائی ہے جوان کی سمت کہیں اور بھی جاسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں