گلگت،سیلاب سے ہرچیز تہس نہس،ہزاروں افراد متاثر

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت کے نواحی علاقے شیکوٹ شروٹ،بارگو اور بیارچی میں آسمانی بجلی گرنے سے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گھر شدید متاثر جبکہ ہزاروں کنال زرعی اراضی، کھڑی فصلیں، باغات، مویشی خانے سمیت درختوں اور واٹر چینلز اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں سیلاب کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے جبکہ سیلابی ریلے نے ہرطرف تباہی مچادی ہے جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی سرگرمیاں شروع کردیںسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش،واٹر چیلنز کی تباہی سے علاقے میں عوام شدید متاثر ہوگئے گاوں شیکوٹ میں تین مختلف مقامات پر آنے والے سیلاب کے باعث پورے علاقے میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے جہاں آبی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے وہی پر گائوں میں مکئی کی کھڑی فصلیں ملیامیٹ ہوگء ہیں کسانوں کے درخت تباہ ہوگئے ہیں اور ایک درجن سے زائد گھروں سمیت مویشی خانے بھی تباہ ہوچکے ہیں دوسری طرف وزیراعلی گلگت بلتستان کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت پر اے سی گلگت کیپٹن (ر)عادل نے سیلاب کے دوران شروٹ اور شکیوٹ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ آبادی میں نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں عوام سے بریفنگ لی جس کے بعد فوری طور پر جی بی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں جبکہ شاہراہ غذر کو عوام کیلئے کھلا رکھنے کیلئے مشینری کو فوری طور پر سائٹ پر منتقل کر دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم یہاں عوام کے لیے موجود ہیں اور ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے ہیں دوسری طرف گاوں بیارچی میں سیلاب کے باعث تباہی کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ امدادی سرگرمیاں شروع کردیںاور علاقے میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے غذر ایڈمنسٹریشن کی ٹیم اور سپیکر اسمبلی نذیر ایڈوکیٹ نے بھی دورہ کیا اور موقع پر نقصانات کا جائزہ لیکر ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں