بیوروکریسی حدود سے تجاوز نہ کرے، صوبائی وزرا

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے وزرا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اجازت سے ہی اینٹی کرپشن کا ادارہ کام کرسکتا ہے سیکریٹریز اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں اینٹی کرپشن کے ذریعے کروڑوں روپے ضائع کرکے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے اور حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے اور جلد ہم اس سازش تک پہنچ جائیں گے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق’ وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز طے شدہ کابینہ اجلاس میں خالصہ سرکار زمین کی الاٹمنٹس ایجنڈے میں شامل کرنے پر وزیر اعلی نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کو 15 جولائی تک ملتوی کیا گیا ہے صوبائی وزرا نے کہا کہ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کی منظوری کے بعد 1 انچ زمین بھی خالصہ سرکار نہیں رہی ہے۔ صرف سرکاری زمین دوسرے ادارے کو منتقل ہو سکتی مگر الاٹ نہیں ہو سکتی ہیمسینِر صوبائی وزیر عبدالحمید خان،صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں عوامی مفاد عامہ سے متعلق فیصلوں کیلئے ایجنڈے میں نکات شامل نہ ہونے پر اراکین نے بیوروکریسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ ایجنڈے میں سرکاری اداروں کیلئے خالصہ سرکار کے نام پر زمینیں الاٹ کرنے کیلئے نکات شامل ہونے پر وزیراعلی نے سخت ناپسندیدگی یا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جب اسمبلی سے خالصہ سرکار کے قانون کا خاتمہ ہوا ہے اور لینڈ ریفامز بل کا نیا قانون پاس ہوا ہے تو ایسے میں پھر خالصہ سرکار زمینوں کا ذکر ایجنڈے میں آنا قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا اس لیئے وزیراعلی نے آئندہ اجلاس میں ان چیزوں کو درست انداز میں لاکر پیش کرنے کی ہدایت کردی صوبائی وزرا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف اینٹی کرپشن کے زریعے پس پردہ سازشیں ہورہی ہیں اور عوام کو حکومت کے خلاف اشتعال کی کوششیں ہورہی ہیں وزرا نے کہا کہ بیوروکریسی حکومت پر حاوی ہوکر منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کرنے کی کوشش نہ کریں حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے وزراء نے کہا کہ بیوروکریسی اپنے متعین حدود میں رہ کراور حکومت کے ماتحت ضابطے پر عملدرآمد کرے کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ حکومت کی مدت کم رہ گئی ہے تو من مانی کریں گے حکومت مدت کے آخری منٹ تک اختیارات استعمال کرسکتی ہے اگر حکومت سختی کرنے پر آئی تو سب کی چیخیں نکل جائینگی پھر سب پریشان ہونگے اس لیئے بیوروکریسی راہ راست پر آئے صوبائی وزرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اینٹی کرپشن کا ڈی جی وزیراعلی کی منظوری کے بغیر کوئی پس پردہ کسی ادارے کے یا مخصوص سکیموں پر تحقیقات نہیں کرسکتا ہے وزیراعلی کو آج تک کونسا کیس منظوری کیلئے بھیجا ہے تو وزیراعلی نے روکا ہے وہ بتایا جائے وزرا نے کہا کہ وزیراعلی نے ان کیسز پر تحقیقات سے روکا ہے جو کیسز وزیراعلی کی منظوری کے بغیر حدود سے تجاوز کرکے تفتیش شروع کی گئی تھی وزیراعلی کے پاس جب اختیار ہے اور انہوں نے اسے استعمال کیا ہے اس پر کسی کو تکلیف نہیں ہونا چاہئیے اس موقع پر وزیر بلدیات عبدالحمید نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کرپشن کی اس لعنت کے خلاف ہمیشہ سے آواز بلند کرتا رہتا ہوں میں اپنے ادارے کے بعض منصوبوں پر تحقیقات کیلئے وزیراعلی کو درخواست کردی جس پر وزیراعلی نے تحقیقات کیلئے کیس اے سی ایس کو ریفر کیا ہے اینٹی کرپشن کو ایبسی ایس لیول کی انکواری رپورٹ سامنے آنے کے بعد کاروائی کرے ہم خوش آمدید کہیں گے وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ لوکل گورمنٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ہے ہاں البتہ بعض منصوبوں پر کام معیاری نہیں ہوا ہے جس پر میں نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کردی ہے کہ ان منصوبوں کی ادائیگی روکی جائے صوبائی وزرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہراہ قراقرم پر نئی سفری پابندیوں کا تعلق چھموگڑھ واقعہ سے نہیں بلکہ ملکی سطح کی سیکیورٹی خدشات کے پیش نذر ہے امن و امان کیلئے قبل از وقت اقدامات اٹھائے گئے ہیں صوبائی وزرا نے مذید کہا کہ حکومت کے خلاف سازشوں میں شکست خوردہ عناصر ملوث ہیں جو بیوروکریسی کے مختلف فورمز پر درخواستیں دیکر علاقائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بیوروکریسی راہ راست پر آئے اور حکومت کے دیئے ہوئے احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد کرے ہم اداروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا نہیں چاہتے ہیں اس لئے اپنی حدود میں رہ پر سرکاری امور انجام دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں