سکردو (محمد اسحاق جلال) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور شغرتھنگ استور شاہراہ کا ٹینڈر 17 جولائی کو اوپن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا آج صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر یاور عباس کی صدارت میں منصوبے کی پری بڈ میٹنگ ہوئی جس میں منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کیلئے ٹینڈر 17 جولائی کو اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے بعد ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شغرتھنگ استور روڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر یاور عباس نے کہاہیکہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر 17 جولائی کو ہی اوپن کیا جائے گا چودہ اگست تک بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا جائے گا کام میرٹ پر مکمل کرائیں گے میرٹ اور شفافیت پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یاور عباس نے مزید کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ شغرتھنگ استور روڈ پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ انہیں درپیش سفری مشکلات دور کی جاسکیں اگر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوئی تو چودہ اگست کے بعد منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دی جاسکیں ہماری پوری کوشش ہے کہ منصوبہ قلیل مدت میں مکمل کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور کیا جائے۔
شغرتھنگ استور شاہراہ منصوبے کا 17جولائی کو ٹینڈر، اگست میں کام کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
