گلگت، غذر(نمائندگان کے پی این)آسمانی بجلی گرنے سے سیلاب کے باعث متاثرہ گاوں شیکوٹ میں واٹر ایرگیشن کا نظام مکمل تباہ،پانچ ہزار فٹ واٹر چینلزز سیلاب میں ملیامیٹ ہوگئے جبکہ کھڑی فصلیں ،باغات بھی تباہ ہوئے ہیں علاقے میں بحالی اقدامات کیلئے انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں کی طرف سے متاثرین کو صرف تسلیاں دی جارہی ہیں جبکہ بحالی کیلئے کوئی ہیوی مشینری فراہم نہیں کی گئی ہے علاقے میں واٹر سپلائی کا نظام بھی تباہ ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے اہل علاقہ بحالی اقدامات اپنی مدد آپ کرنے میں مصروف ہیں دوسری طرف سیلاب سے متاثرہ گائوں شکیوٹ میں رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ نے دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر علاقے میں بحالی اقدامات کیلئے وعدہ کرکے چلے گئے، اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور ایمرجنسی نافذ کرکے شکیوٹ میں تباہ ہونے والے بنیادی انفراسٹریکچرز کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں علاقے میں ایریگیشن نظام تباہ ہونے سے پھلدار درخت اور بچی کھچی فصلیں بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں اہلیان علاقہ نے صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے جانے پر معصوم بچوں خواتین اور بزرگ افراد خیمہ بستیوں میں کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ضلع غذر کے گائوں گلاپور بیارچی میں سیلاب سے درجن سے زائد رہائشی گھر تباہ ہوگئے جبکہ سیلاب سے سڑکوں ، جنگلات ، فصلوں اور انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار محمد عاقب نے ہفتہ کے روز متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی غذر اور غیر سرکاری ادارے آکاہ نے بے گھر افراد میں ٹینٹ اور دیگر بنیادی اشیا تقسیم کی ہیں مقامی لوگوں نے تباہ سڑکوں کو بحال کرنے کے لئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کیا ہے انہوں نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان نے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بند غذر شندور روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔
گلگت، غذر، سیلاب متاثرین بے یارومددگار، حکومت کی صرف تسلیاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
