کراچی (آئی این پی) معروف میزبان اقرار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر نے اپنی موت سے قبل 10 افراد کو پیغامات بھیجے تھے، مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔ اقرار الحسن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کے موبائل سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے مرنے سے پہلے دس افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے 7 اکتوبر 2024 کو جن افراد کو پیغامات بھیجے، ان میں ان کے بھائی، سلمان، محسن، عمران، حسن اور دیگر شامل تھے لیکن ان تمام افراد نے ان کے پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا۔اقرار الحسن کے مطابق، ان افراد نے تین دن گزرنے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیا، کیونکہ اداکارہ کا موبائل فون تین دن تک آن رہا، اس کے بعد بند ہو گیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی موت 7 اکتوبر کے بعد ہوئی۔پولیس کا ابتدائی خیال ہے کہ شاید اداکارہ کپڑے دھونے کے لیے غسل خانے جا رہی تھیں اور اسی دوران پھسل کر منہ کے بل گریں اور ان کی موت واقع ہو گئی۔اقرار الحسن نے یہ بھی کہا کہ اب تک کی معلومات سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ اداکارہ منشیات استعمال نہیں کرتی تھیں۔
حمیرا اصغر نے موت سے قبل 10 افراد سے رابطہ کیا تھا‘ اقرار الحسن کا اہم انکشاف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
