روزہ رکھ کر میری اسٹوری دیکھنے کی کیا تک ہے؟ علیزے شاہ

معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں نئی اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں۔ان اسٹوریز میں اداکارہ علیزے شاہ کو مغربی لباس پہنے، پاٹ کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو بناتے اور شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے دوران جوس پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی چوتھی انسٹاگرام اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر انہوں نے جواب بھی دیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ روزہ رکھ کر میری اسٹوری دیکھنے کی کیا تک ہے؟ایک اور اسٹوری میں اداکارہ علیزے شاہ نے مشرقی لباس پہن کر پوز کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا ہے کہ اب ٹھیک ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں