واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے بائیو اسٹیٹس کو زیادہ بہتر اور کارآمد بنائے گا۔

اب اباؤٹ سیکشن میں پرانے ٹیکسٹ کی بجائے صارفین رئیل ٹائم میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکیں گے جو مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد واٹس پروفائل کے اباؤٹ سیکشن کو زیادہ بہتر بنانا ہے اور صارف اپنے مزاج کے مطابق اپنے بائیو اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کر سکے گا۔

اس فیچر کی بدولت بائیو اسٹیٹس بھی اسٹوریز یا غائب ہو جانے والے میسجز کی طرح عارضی بن جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارف اپنی مرضی سے کوئی اسٹیٹس لکھ سکے گا یا پہلے سے تیار لسٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکے گا جس کے بعد وہ یہ تعین کرے گا کہ اس اسٹیٹس کو کب تک برقرار رکھنا ہے۔

اس کے لیے اباؤٹ اسٹیٹس میں نئی duration سیٹنگ کا اضافہ کیا گیا ہے اور طے شدہ وقت کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کو ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے پروفائل اسٹیٹس زیادہ بامقصد بن نائیں گے اور صارفین مختصر وقت کے لیے کسی پیغام کو استعمال کرسکیں گے، جیسے ان اے میٹنگ، آن ویکیشن یا بیک ان 1 آور وغیرہ۔

یہ اسٹیٹس اباؤٹ ٹیب کے علاوہ چیٹ ونڈو میں بھی صارف کے کانٹیکٹ نیم کے نیچے نظر آئیں گے۔البتہ صارف تعین کرسکے گا کہ کن افراد کو یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس نظر آئیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے، تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں