معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنی اور شوہر قیصر خان کی شادی سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ قیصر کو ہر وقت اپنا پیچھے کرنے پر رشتہ بھیجنے کا کہا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شوبز میں ان کے کیرئیر کی شروعات کے دنوں میں ہی قیصر خان ان کی محبت میں مبتلا ہوگئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جہاں بھی شوٹنگ پر جاتیں قیصر خان ان کے پیچھے پیچھے پہنچ جاتے تھے ۔ جب انہوں نے سختی سے قیصر خان کو پیچھا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو شادی کرلیں تو وہ فوری ہی راضی ہوگئے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے لیے پہلے تو قیصر کے والدین نے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس وقت قیصر کی آمدنی اتنی نہیں تھی کہ اس سے ایک فیملی کے اخراجات پورے ہو سکیں لیکن پھر جب قیصر نے ضد کی تو راضی ہو گئے۔
قیصر کو ہر وقت اپنا پیچھا کرنے پر رشتہ بھیجنے کا کہا تھا، فضیلہ قاضی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
