نادیہ حسین شوہر کی گرفتاری کے معاملہ پر آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین شوہر کی گرفتاری کے معاملہ پر آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں۔ نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے شخص نے ان کے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی۔ اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کردیا۔ نادیہ حسین نے دعوی کیا ہے کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ نادیہ حسین کو فون کرکے رقم مانگنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف حسین 54کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں