گلگت، ہسپتالوں میں استعمال شدہ سامان کی فوری ریسائیکلنگ کاحکم

گلگت،ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کے متعدی / وبائی اور جنرل ویسٹ ڈسپوزل کے حوالے سے منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی ڈی ای پی اے گلگت ، ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر دنیور ، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ ، تحصیلدار گلگت ، چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت ، منیجر جی ڈبلیو ایم سی گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کے متعدی / وبائی اور جنرل ویسٹ ڈسپوزل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور موجودہ نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائیگاصفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اور ہسپتالوں کی بنائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کو  ہر صورت یقینی بنایا جائیگا  اس حوالے سے ڈی ڈی ای پی اے گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے وارڈ ماسٹر کو اس حوالے سے ٹریننگ بھی دی گئی ہے ہسپتالوں کا جو کچرے کی ریسائیکل ہسپتال کا عملہ کرتے ہیں ۔ پرائیویٹ لیبارٹریز ، کلنیکس وغیر ہ استعمال شدہ سامان روڈ پر ڈال رہے ہیں ۔ ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال کے ہر وارڈ اور ہر ونگ میں تین تین ڈیسٹ بین لگائے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر خود ہی چیکنگ کرتا ہوں اس کے ساتھ ڈسپوزایبل کرواتے ہیں ۔ نمائندہ پی ایچ کیو ہسپتال نے بھی ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ای پی اے گلگت اور تینوں سب ڈویژ نوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریز ، کلنیکس اور ہسپتال وغیر ہ کے خلاف کریک ڈوان کرکے کے ان کے پرائیویٹ لیبارٹریز ، کلنیکس اور ہسپتال وغیر ہ کو فوری طور پر سیل کریں تاکہ استعمال شدہ سامان روڈ میں ڈالنے کے بجائے کچہرے کو ری سائیکل کرینگے اگر کسی بھی مقام پر پرائیویٹ لیبارٹریز ، کلنیکس اور ہسپتال وغیر ہ نے روڈ میں استعمال شدہ کچہرے کو ڈالنے کے صورت میں اُس پرائیویٹ لیبارٹریز ، کلنیکس اور ہسپتال کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاورائی عمل میں لائی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کو استعمال شدہ سامان کو اپنے اپنے ہسپتال میں ریسائیکل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور فروخت کرنے والے عملے کے خلاف ای اینڈ ڈی رول کے تحت ملازمت سے فارع کریں ۔