گلگت(پ ر)محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اندراج شدہ ڈیٹا کو نادرا (NADRA)سے تصدیق کے بعد 2 لاکھ سے زائد فیک انٹریز کے کوٹے کوختم کرکے 14 لاکھ 80 ہزار تصدیق شدہ انٹریز کے کوٹے میں اضافہ کرکے گندم 8.40 کلو فی نفر مقرر کردی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کے مطابق محکمہ خوراک نے حکومت گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں جن جن علاقوں میں عوام الناس کو براہ راست گندم فراہم کی جاتی ہے وہاں گندم فی نفر 8.40 کلو جبکہ فلور ملز سے جن جن علاقوں میں براہ راست آٹا فراہم کیا جاتا ہے وہاں گندم پسائی کو 95 فیصد سے کم کرکے 90 فیصد پسائی کرکے فی نفر 7.50کلو آٹا کوٹہ مقرر کردیا گیا ہے جس سے آٹے کی کوالٹی میں بہتری آئینگی۔ڈائریکٹر خوراک نے کہا کہ عوام محکمہ خوراک کی طرف سے مقرر کردہ گندم و آٹا مقدار کو اپنے اپنے مقرر کردہ ڈیلر یا علاقے کے گودام انچارچ سے وصول کریںاور ہر ماہ محکمہ خوراک گودام انچارچ اور ڈیلرز کو اندراج شدہ لسٹ فراہم کی جارہی ہے ،عوام الناس لسٹ کے حساب سے اپنی اپنی گندم /آٹا وصول کریں۔اگر کوئی ڈیلر یا گودام انچارچ مقرر کردہ مقدار یا معیار میں ہیرا پھیری کرے تو اپنے اضلاع کے محکمہ خوراک آفس یا ڈائریکٹوریٹ خوراک گلگت بلتستان میں تحریری طور پر شکایت درج کرادیں. شکایات کے اندراج کے فورا بعد ایکشن لیاجائے گااور کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دو لاکھ فیک انٹریز ختم گندم کوٹہ آٹھ کلو سے زائد مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
