ستمبر کے پہلے 10دنوں تک مون سون کےمزید 2،3 سلسلے آئیں گے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی شدت زیادہ ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں 50سے 60فیصد زیادہ بارشیں ہورہی ہیں،ستمبر کے پہلے 10دنوں تک مون سون کےمزید 2،3 سلسلے آئیں گے .

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے گلگت بلتستان ،بابوسر ٹاپ اور اب مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے.

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کامکمل سروے کیا جائے گا،آج اسلام آباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کاازالہ کیاجائے گا.

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جاری ہے، بونیر،باجوڑ اور بٹگرام کے علاقوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں