ایران نے جنگجو لبنان بھیجنے کا منصوبہ بنالیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطی میں جنگ کے شعلے مزید بھڑکنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور ایران کے لڑائی میں براہ راست شریک ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے، امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے لبنان میں لڑنے کیلئے جنگجوﺅں کو بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ایران کے نائب عالمی امور حسن اختری کا کہنا ہے کہ 1981 کی طرح حکام لبنان میں لڑنے کی اجازت دیں گے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس متبادل قیادت موجود ہے،اسرائیل کے خلاف متبادل قیادت مزاحمت جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں