اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی، قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد کا متن عالمی عدالت انصاف کی ایک رائے پر مبنی ہے جس میں 1967 سے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔قرارداد کے حق میں 124اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ 43 رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، مخالفت کرنے والوں کی فہرست میں اسرائیل اور اس کا سب سے بڑا اتحادی امریکا بھی شامل ہے۔فرانس، سپین، فن لینڈ اور پرتگال اس کے حق میں ووٹ دینے والے چند اہم یورپی ممالک تھے جبکہ دیگر نمایاں حمایتیوں میں جاپان، چین، روس اور برازیل شامل تھے، مجموعی طور پر تقریباً تمام افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے منظور ہونے والی یہ قرارداد قانونی طور پر پابند نہیں ہے لیکن اس میں اسرائیل کی سخت سرزنش بھی شامل ہے۔
جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
