ٹرمپ نے قاتلانہ حملے سے متعلق سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے،ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے اور اس کی اطلاع کیوں نہ دی گئی؟سابق صدر نے مزید کہا کہ مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، کچھ بتایا ہوتا تو میں 15سے 20منٹ انتظار کر لیتا،امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں