جوئے کی ایپ کو فروغ دینے کے معاملے پر شہری نے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کے خلاف نیشل سائبر کرائم انوٹیگیشن ایجنسی میں درخواست دے دی۔
این سی سی آئی اے لاہور میں وسیم اکرم کے خلاف یہ درخواست محمد فیاض نامی شہری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
درخواست گزار نے درخواست میں یہ موقف اپنایا کہ وسیم اکرم نے ایک ہندوستانی بیٹنگ ایپ کوبطور برانڈ ایمبیسڈر سائن اپ کیا۔باجی نامی پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت سے وسیم اکرم جوئے کےفروغ کا سبب بن رہے ہیں۔