اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن محمد شاہد اسلام کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے افسر عمر فاروق رانا کو تین سال کیلے تعینات کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہد جو حال ہی میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے کبڈی کھلاڑی کے کوائف پر اعلی حکام کو گمراہ کرنے کے الزام میں تین ماہ کی معطلی بھگتنے کے بعد بحال ہوئے تھے، اب صرف پی ایس بی کے ری ہیبلیٹیشن اور ٹریٹمنٹ ونگ کی نگرانی تک محدود رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے گریڈ 19کے افسر عمر فاروق رانا کو ڈ یپوٹیشن بنیاد پرتین سال کی مدت کیلے پی ایس بی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن تعینات کیا گیا ہے۔ پی ایس بی نے گریڈ 17 کے افسر عبدالصمد کو پی ایس بی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کوچنگ سینٹر لاہور، گریڈ سولہ کے سمیع الرحمن کو کوچنگ سینٹر کراچی سے ہیڈکوارٹر اسلام آباد، گریڈ سولہ کےعامر محمود صدیقی کو ہیڈکوارٹرز سے کوچنگ سینٹر پشاورجبکہ عبدالرشید (ویٹر) کو ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کوچنگ سینٹر لاہور ٹرانسفر کردیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے شاہد اسلام کواہم عہدے سے ہٹا دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
