لندن(آئی این پی )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابراعظم اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ تبدیل ہو چکی ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے موزوں نہیں ہیں۔مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ہیسن اور سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ےقومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے موزوں نہیں ہیں،مکی آرتھر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
