صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کی ہمیشہ حفاظت کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا،غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد ہونے والے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہوں گا اور ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد مجھے پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے، امریکا میں تیل، گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں