غزہ کی پٹی کے شہرخان یونس میں المواصی کے مقام پر صہیونی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری ،100سے زائد فلسطینی شہید ،300زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، مرکزفلسطین اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مواصی میں النص چوک اور الاقصی یونیورسٹی کے گول چکر کے درمیان مرکزی سڑک پر الشربجی خاندان کی رہائشی عمارت پر میزائلوں سے بمباری کی۔ اس کے علاوہ طیاروں سے بھی بم گرائے گئے۔ متاثرہ عمارت میں بڑی تعداد میں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی اور اسرائیلی فوج نے اس جگہ کو محفوظ قرار دے کر فلسطینی شہریوں کو وہاں جمع ہونے کی ہدایت کی تھی۔فلسطینی وزارت صحت نے خان یونس گورنری کے علاقے مواصی میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف غاصب فوج کے ہاتھوں قتل عام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بربریت میں اب تک71 شہدا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 289 کے زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری یوسف ابو الریش نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ زخمیوں میں تشویشناک حالت کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے ابتدائی نتائج میں تقریباً 100 شہریوں کی شہادت کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے متعدد ملبے تلے دب کر لاپتہ ہیں اور نشانہ بنائے گئے علاقے میں ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ 300سے زائد زخمی ہیں جنہیں ناصر اور کویت ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہدا میں بڑی تعداد میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں اور مزید متاثرین اور زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشانہ بنایا گیا علاقہ بے گھر لوگوں سے بھرا ہوا ہے اور یہ الاقصی مارکیٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ادھراسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فوجی ریڈیو نے فوجی حکام کے حوالے پیش کردہ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا ہے کہ محمد ضیف اس بمباری میں شہید ہو گئے ہیں یا نہیں۔ریڈیو کی رپورٹ سے لگتا ہے کہ بمباری کرنے والی فوج بھی اس بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ کمانڈر ضیف کا بمباری کے بعد سٹیٹس کیا ہے۔ فوج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ابھی ملنے والی معلومات اور اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ادھر حماس سے متعلق میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہفتے کے روز 100 فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے ہیں۔ ان میں سول ایمر جنسی شعبے کے کارکن بھی شامل ہیں تاہم حماس کے ایک ذمہ دار نے کمانڈر محمد ضیف کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حماس کے اس ذمہ دار نے کہا کہ حماس کے اس طرح کے دعوے احمقانہ اور نامعقول ہیں۔ یہ دعوے اسرائیلی فوج صرف اس لیے کر رہی ہے کہ اس طرح عوام کو خوفزدہ کر سکے۔ مگر یہ اس کی چال ناکام ہو چکی ہے۔
غزہ، اسرائیلی درندوں کی پناہ گزینوں پر وحشیانہ بمباری، 100سے زائد شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
