توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے، علیمہ خان

اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ منگل کا دن بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے ملاقات کا دن ہے، عدالت نے وکلا فہرست کا حکم جاری کیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکلاکو باہر روکا جا رہا ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی وکلا سے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں، جب تک وکلاکی ملاقات نہیں ہوتی باقی کسی کو جانے کی ضرورت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ سلمان صفدر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم سے اڈیالہ گئے تھے، توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے کیوں کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں