کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھر زندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔انہوں نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد کسی بھی چیز پر حیران نہیں ہوتے اور وہ چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔اداکارہ نے مردوں کو بے چارہ قرار دیا اور سماجی مثال دیتے ہوئے بولیں کہ مرد دراصل جذباتی رشتے قائم کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں
جذباتی تعلق ٹوٹنے پر مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں‘ مشال خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
