کراچی (آئی ا ین پی) اداکارہ نعیمہ بٹ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے مختلف پروجیکٹس کی آفرز موصول ہوچکی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک پاکستانی فنکارہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور وہ ویزے کی پابندیوں اور دیگر پروجیکٹس کی وجہ سے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بھارت سے فلموں اور ڈراموں کی پیشکش ہوئی تھی۔ نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ویب سیریز کے لیے بھی رابطہ کیا گیا جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی شاندار کاسٹ شامل تھی مگر سرحد پار پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں کے باعث یہ منصوبے مکمل نہ ہو سکے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ یہ کہتا ہے کہ میں خوش آمدید نہیں ہوں۔نعیمہ نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ رکھتی ہیں، تاہم امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حالات بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں، بھارت نے تمام پاکستانیوں کو دو دنوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے
نعیمہ بٹ کا بالی وڈ سے پروجیکٹس کی آفر ملنے کا دعویٰ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
