پہلگام حملہ آوروں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو قیمت چکانی ہوگی، نریندر مودی

0

نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا، میں واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں: جس نے بھی یہ حملہ کیا ہے اور جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی کی، ان کو ان کے خیالات سے بڑھ کر قیمت چکانی ہو گی۔ وزیرِاعظم مودی نے مزید کہا، وہ یقینا قیمت ادا کریں گے۔ جو بھی معمولی زمین ان دہشت گردوں کے پاس ہے، اس کو ملیا میٹ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ 1.4 ارب بھارتی کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹے گی۔ نریندر مودی نے ہندی کے بجائے انگلش زبان میں تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا، دہشت گردی (کے اقدام) کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں