بھارت نے پاکستانی نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام ‘فالس فلیگ آپریشن’ کے بعد بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن اداکاروں کے اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی لگائی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، سجل علی اور اداکار وگلوکار علی ظفر اور عمران عباس شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کیےگئے ہیں۔