امریکا اور اسرائیل کا شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

 امریکا اور اسرائیل کا شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نےغزہ میں 3 دن کے سیز فائر کی تجویز دے دی، امریکہ نے کہا غزہ میں یہ وقفہ زیادہ ہونا چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو باہر نکالا جا سکے، غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وقفوں کے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوگی، غزہ میں یہ وقفے درست سمت میں اہم اقدام ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں