مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ہمارا راستہ آئین کا راستہ ہوگا،سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف طویل جلا وطنی اور علالت کے بعد پاکستان آئے ہیں، میاں صاحب کی پاکستان آمد پر پوری قوم نے خوشیاں منائیں، سندھ سے اتنے زیادہ کارکنان تھے کہ تمام ٹرینیں اور گاڑیاں بھر گئی تھیں،انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکنان اور عوام کا اتنا رش تھا کہ آتے ہوئے 1گھنٹے تک میں اپنی گاڑی کو پیدل ڈھونڈتا رہا لیکن نہیں مل رہی تھی، نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا گیا تھا،نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی سے 2ٹرینیں 8بجے ہی بھر گئی تھیں جن میں ہزاروں لوگ موجود تھے، سندھ کے حکمرانوں نے جو مارچ نکالا تھا اس میں لوگوں کو پیسے دیے گئے تھے اس کے بعد لوگ شامل ہوئے، آپ ہمارے نمائندگان کو الیکشن میں جتوا کر دیکھیں ہم اپ کو اچھا شہر بنا کے دیں گے،انہوں نے کہا کہ الیکشن فروری کی 10تاریخ سے پہلے ہو چکے ہوں گے، نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی سے ہٹ کر بات نہیں کی، نواز شریف کے دور میں ملک بھر میں ترقیاتی کام ہوئے، ہم نے سندھ کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے، 5ہزار سے زائد نوجوانوں کی فیس واپس کی۔
عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے، نہال ہاشمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
