نواز شریف کی واپسی اور استقبال میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے واپس آنے اور استقبال میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، مخالفین کے پاس بولنے کو کچھ نہیں تو انہوں نے جلسہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے،نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نوازشریف ، آصف زرداری سمیت سب سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے لئے انہیں خود بھی چل کر جانے پڑے تو کوئی حرج نہیں،سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ چارٹر آف اکانومی پاکستان کی ضرورت ہے اور معاشی بحران سے نکلنے کے لیے سب سٹیک ہولڈز کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا کیونکہ اب تو بقا کا مسئلہ ہے اور اگر سارے ادارے اور قوم مل کرنہیں چلیں گے تو حالات نہیں سنبھل نہیں سکیں گے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر پھر سے غلطیاں دہرائیں تو اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں