نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے،حناپرویزبٹ

 پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کا جہاز اڈیالہ جیل سے گزر کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا اور اڈیالہ جیل سے گزر کر ہی لاہور آیا۔حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ مکافات عمل کے شکار نیازی کو یہ جہاز دکھانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے اپنے ٹوئٹ میں خوش آمدید نواز شریف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں