پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز 4 سال بعد اپنے والد نواز شریف کی وطن آمد کے موقع پر آبدیدہ ہوگئیں۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ کے اوپر پہنچے تو مریم نواز شریف اپنے والد کا ہیلی کاپٹر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ کارکنان نے بھی اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا اور خوشی سے نہال ہوگئے۔ نواز شریف دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ اسلام آباد لاہور پہنچے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد سابق وزیراعظم خصوصی طیارے میں سوار ہوئے جو انہیں اسلام آباد سے لے کر لاہور پہنچا۔
مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی وطن آمد پر آبدیدہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
