اسرائیل نے شہری آبادیوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہ بخشا،غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کردی، حملے کے نتیجے میں چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک تقریباً 14 ہزار شہری زخمی ہو چکے۔
غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے، اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ گئی