ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر دو لاکھ 6 ہزار 300 ہوگئی جبکہ فی دس گرام قیمت 171 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 76 ہزار 869 روپے ہوگئی

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے کی پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں