امریکا میں ایک شخص نے لاٹری کی ایک قرعہ اندازی کے لیے 162 ٹکٹ خرید کر 8 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم جیت لی۔
جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ان کو 1-7-3-1 ہندسے اچھے محسوس ہو رہے تھے لہٰذا انہوں نے 7 اگست کی پِک 4 قرعہ اندازی کے لیے 339 ڈالر کے عوض 162 ایسے ٹکٹ خرید لیے جن میں یہ ہندسے تھے۔
جس کے بعد قرعہ اندازی میں شہری نے 8 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتی جو کہ کسی پِک 4 قرعہ اندازی میں کسی فرد کو ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔