معروف اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کا کہنا ہے کہ خواہش ہے اپنی پرفارمنس سے لوگوںکے دلوں میں بس جاﺅں۔ ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں گلیمرگر ل نہیں بننا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بطور اداکارہ اپنی بہترین پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں بس جاﺅں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم دنیا بھر میں ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ عروہ حسین نے کہا کہ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے کامیاب ہونے والی فلمیں اس کی مثال ہیں۔
اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں رہنا چاہتی ہوں ، عروہ حسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
