لینڈریفارمز اورمنرلزایکٹ امریکہ کے اشارے پر بنا ہے،آغاعلی

سکردو (چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ اور لینڈ ریفارمز ایکٹ امریکہ کے اشارے پر بنا ہے یہاں کے عوام امریکہ اور اس کے حواریوں کے اشارے پر بننے والے قوانین کو زمین بوس کردیں گے وفاقی اور صوبائی حکومت امریکہ کی پٹھو ہے ان حکومتوں سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو زمینوں اور معدنیات پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے یہاں کی زمینوں پر قبضے کی کوششیں ہورہی ہیں مگر ہم اپنی زمینوں کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں زمینیں ہتھیانے کی کوششیں کرنے والوں کو دفن کردیں گے انہوں نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ اور ساتھیوں کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ؟ انہیں محرم الحرام سے قبل رہا نہ کیا گیا تو محرم الحرام میں سخت ردعمل دیں گے اور ہم مجالس امام بار گاہوں کے اندر نہیں سڑکوں پر کریں گے اور حکومتی جبر کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے انہوں نے کہاکہ صرف بیانات اور تقاریر سے کچھ نہیں ہوگا زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف عملی میدان میں نکلنا ہوگا بلتستان کے تمام ائمہ جمعہ سے میری التماس ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج شروع کریں گلبر سرکار امریکہ کی پٹھو ہے اس نے یہاں کی زمینوں کا سودا کردیا ہے وزیراعلی امریکہ کیوں گئے تھے ہمیں اس راز کا بھی پتہ ہے صوبائی حکومت سدھر جا ورنہ ہم اس کو اپنی اوقات یاد دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں