گلگت (پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نئی صوبائی کابینہ میں شامل 12 ممبران کا نوٹیفکیشن صوبائی صدر پی ٹی ائی گلگت بلتستان و سابق وزیراعلی خالد خورشید کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون صوبائی سینئر نائب صدر جبکہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر سابق ممبر اسمبلی راجہ جہانزیب، سابق سپیشل کوآرڈینیٹر نوشاد عالم اور بشیر احمد خان صوبائی نائب صدور بنائے گئے ہیں۔پروفیسر اجمل حسین کو صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ آغا بہشتی، حاجی کمان خان, آغا نعیم ایڈووکیٹ اور سخاوت علی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر سابق ترجمان صوبائی حکومت امتیاز علی تاج صوبائی سیکرٹری اطلاعات تعینات جبکہ مراد علی نادم سیکرٹری فنانس مقرر ہوئے ہیں۔اس موقع پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعلی خالد خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوباء تنظیم مکمل کردی گئی -تمام نئے عہدیداروں کو میری طرف سے مبارکباد کو پیش کرتا ہوں۔ مزید انہوں نے ریلیز عمران خان تحریک اور گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرنے کے لیے تمام نو مقرر عہدیداروں کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان مشاورتی کونسل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا. صوبائی مشاورتی کونسل میں شاہ ناصر کی سربراہی میں کل 9 ممبران شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ تشکیل، راجہ ذکریا سینئر نائب صدر،وزیرسلیم سیکرٹری جنرل مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
