گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں 3 ڈپٹی کمشنرز اور 2 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا کے حکم پر ڈی سیز اور اے سیز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں گریڈ 18 کے والی اللہ فلاحی کو ڈپٹی کمشنر شگر سے تبدیل کر کے گلگت ڈویژن کا ایڈیشنل کمشنر،عارف حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر شگر اور اصغر خان کو ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر نگر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ محمد طلحہ اسد خان کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری، منصوبہ بندی و ترقی (P&D) ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا۔ اور ڈائریکٹر PMRU کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ)عدیل علی کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹیریٹ سے تبدیل کر کیاسسٹنٹ کمشنر گلگت تعینات کیا گیا ہے۔تمام تبادلے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں کیے گئے۔
عارف حسین شگر، اصغرخان ڈپٹی کمشنر نگر تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
