گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت میں انتہائی دلخراش واقعے کے دوران فائرنگ سے باپ ، بیٹا اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شپ جوٹیال حیدری محلہ میں ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا جس پر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو گولی کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران گولی لگنے سے گھر کی دیگر 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنھیں فوری طور PHQ ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک تھی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی،اس افسوناک واقعے کے بعد پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو فوری طور گرفتار کر لیا تھا جن سے دوران تفتیش مرکزی ملزم کی شناخت ہونے کی اطلاع تھی واضح رہے کہ جانبحق ہونے والوں میں شرین خان اور ان کا بیٹا اظہار علی ساکنان حیدری محلہ جوٹیال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلیہ شیرین خان اور اہلیہ اظہار علی و اظہار علی کی 3 سالہ بیٹی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ماہ پرانے معمولی جھگڑے پر ملزم نے گھر میں گھس کر باپ بیٹے سمیت خاتون کو قتل کردیا اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں ملزم موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اصل ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
گلگت،گھر میں گھس کر فائرنگ، باپ بیٹا اور خاتون جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
