گلگت (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں تمباکو مصنوعات کے خلاف باکو کنٹرول ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ایکٹ کی منظوری کے بعد عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تمباکو اور منشیات کے خلاف برسر پیکار سماجی تنظیم سیڈو کے کوآرڈنیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں اس لعنت پر فوری قابو نہیں پایا گیا تو مستقبل میں اس کے برے نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایمان شاہ نے کہا کہ تمباکو مافیا کے خلاف گلگت بلتستان حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور منشیات کی لعنت سے علاقے کو پاک کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو مافیا جس طرح سے نت نئی منصوعات کے ذریعے معاشرے کو نشے کی طرف راغب کر رہی ہے ایسے میں گلگت بلتستان حکومت تمباکو ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے تمباکو کی نئی مصنوعات پر مکمل طور پر پابندی عائد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان نسل تمباکو کی نئی مصنوعات کی طرف بڑی تیزی سے راغب ہو رہی ہے۔ اگر آج اس حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو آنے والے وقت میں نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو جائے گی۔ لہذا حکومت منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے سماجی تنظیم سیڈو کی تمباکو مصنوعات کے خلاف کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں تمباکو مصنوعات کے خلاف بل پیش کیا جائے گا انشااللہ اس بل پر عملدرآمد کے لئیہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے سماجی تنظیم سیڈو کے کوآرڈنیٹر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا تمباکو مصنوعات کے خلاف ساتھ دینے کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر حکومتی اراکین بھی تمباکو مصنوعات کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور تمباکو کنٹرول ایکٹ کے ترمیمی بل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
تمباکو کنٹرول ایکٹ جلد اسمبلی میں پیش ہوگا، ایمان شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
