غذر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 جون سے 23 جون تک منعقدہ شندور انٹرنیشنل فیسٹول بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان انتظامیہ مل کر اس ایونٹ کو یادگار بنائیں گے جس سے فری سٹائل پولو اور علاقے کی منفرد ثقافت کو دنیا بھر میں نئی پہنچان ملے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال کی روایات و ثقافت مشترک ہے دونوں علاقوں کے عوام فری سٹائل پولو سے والہانہ۔محبت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سالانہ شندور میلے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں اور صدیوں سے یہ میلہ پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ شندور میلہ اس مرتبہ بھی چترال اور گلگت بلتستان حکومت مشترکہ طور پر کامیاب بنائیں گے جس کے لئے ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔۔غذر (بیورو رپورٹ)ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر عبداللہ یوسفزئی علاقے میں معیاری ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں دن رات کوشاں عمل ہیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے لگاکر غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات رکھ کر انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی پر عوام ڈرگ انسپکٹر کے مشکور ہیں غذر کے عوامی حلقوں نے ڈرگ انسپکٹر غذر کی میڈیکل سٹوروں پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنک کو بہترین اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
غذر، شندور فیسٹول کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
