قراقرم یونیورسٹی، نہم دہم نتائج کا اعلان، 4615طلبہ پاس، 1367فیل

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم اور دہم 2025کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح86فیصد رہا۔جبکہ نہم کا مجموعی رزلٹ کی شرح 66فیصد رہا۔4615 طلبہ پاس ہوئے جبکہ1367طلبہ فیل ہوئے۔شعبہ امتحانات کے رزلٹ کے مطابق جماعت دہم کے نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں دی لیجینڈز ہائیر سیکنڈری سکول دنیو طالب علم رضوان علی ولد مسلم خان نے1100میں سے1032 نمبر لے کر پہلی، پیراڈائس پبلک سکول پکورہ استور کی طالبہ دعا زہرا بنت افتخار حسین نے 1020نمبر لے کر دوسری نمبراورگلوبل ہائیرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم جواد حیدر ولد عبدالمنا ف اور اسی سکول کے ہی طالبہ فاطمہ عباس بنت عباس علی نے 1010نمبر لے کر بالترتیب تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔جبکہ سائنس جماعت نہم میں طالبہ خانم حبیب بنت حبیب الرحمن نیو بیکن پبلک سکول ہایئر سیکنڈری سکول بسین گلگت نے 550میں سے 508نمبر لے پہلی، مسلم آئیڈیل سکول گلگت کے طالب علم مزمل شیراز ولد شیر حسین نے 497نمبر لے کر دوسری اور دی گائیڈر سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم محمد مجتبی علی ولد طارق عباس اور مسلم آئیڈیل سکول گلگت کے طالب علم محمد فائق ولد محمد فیروز نے بالترتیب 496نمبر لے کر تیسر ی پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح آرٹس گروپ جماعت دہم میں گورنمنٹ ہائی سکول گونر فارم چلاس دیامر کی طالبہ معاویہ شاہین دختر محفوظ الحق نے 1100میں سے886نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ ہائی سکول گونر فارم چلاس دیامر کی طالبہ شمسیہ بیگم بنت عبدالصمد884نمبر لے کر دوسری،اسی سکول کے طالب علم زیب عالم ولد میر محمد 883نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ آرٹس گروپ جماعت نہم میں گو رنمنٹ ہائی سکول گونر فارم چلاس دیامر کی طالبہ سوریہ دخترمیر افضل نے 550میں سے 438نمبر لے کر پہلی،اسی سکول کی طالبہ سفینہ دخترمطع اللہ نے 430نمبر لے کر دوسری جبکہ نرجس خاتون ہیر رنگ ایمپلیمنٹ سکول سکمیدان سکردو کی طالبہ صائمہ دختریوسف نے 423نمبر لے کر تیسر ی پوزیشن اپنے نام کیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 3353طلبا شریک ہوئے، جن میں 2877طلبا پاس ہوئے جبکہ جماعت نہم 2629طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 1738طلبہ پاس ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں