گلگت)جنرل رپورٹر(گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک تحریک کے ذریعے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کیلئے اضافی الانس اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے تمام اہل ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈی آر اے دینے اور لوکل گورنمنٹ فنڈ کو 45 کروڑ روپے سے بڑھا کر 65 کروڑ روپے کرنے کی تجویز شامل کر دی گئی۔ منگل کے روز وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایک تحریک ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ بجٹ تقریر میں ان چیزوں کو اضافہ اور درستگی کی منظوری دی جائے۔ بجٹ میں اضافہ کی تجاویز کے مطابق ریسکیو 1122 کے عملے کے خصوصی الاﺅنس کو 2008 کی بنیادی تنخواہ سے بڑھا کر2017 کی بنیادی تنخواہ کے بجائے 2022 کی بنیادی تنخواہ تصور کی جائے۔ تحریک کے مطابق گلگت بلتستان مالیاتی بجٹ تقریر کے صفحہ نمبر 7 کا سریل نمبر 1 میں وفاق کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے اور اسی طرح لائن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تمام اہل ملازمین کے لیے 30 فیصد DRA دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہاٹ اینڈ کولڈ الاﺅنس کی مد میں 4 کروڑ روپے Deficit بجٹ کے تحت مختص کیے جاتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ گڈ گورننس اور موثر انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے حکومت گلگت بلتستان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان سول سروس کے 27 افسران کی اعلی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کیلئے 4 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔یہ سرمایہ کاری نہ صرف افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرے گی بلکہ مستقبل میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بھی زیادہ شفاف، جوابدہ اور موثر بنانے میں مدد دے گی۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ تربیتی پروگرام گلگت بلتستان کے انتظامی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے لوکل گورنمنٹ فنڈ ARDP کو 45 کروڑ سے بڑھا کر 65 کروڑ کر دیا ہے اور یہ 14 اضلاع بشمول گوپس، یاسین، روندو، داریل و تانگیر میں تقسیم ہوگا۔
ریسکیو1122لائن ڈیپارٹمنٹ ملازمین کیلئے الاﺅنس لوکل گورنمنٹ فنڈز بڑھانے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
