کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مردوں کے جذباتی اظہار سے متعلق معاشرتی رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہیں، وہیں مردوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ایک پروگرام کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ عورت کی فطرت ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہے، جب کہ افسوس کے ساتھ مرد کو اس کی بھی اجازت نہیں ہوتی، مردوں کو ایسے حالات میں کئی بار سوچنا پڑتا ہے کہ وہ کیسے اپنے احساسات کا اظہار کریں۔بہروز سبزواری نے اسلام میں مردوں کی عورتوں پر برتری اور مردوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں یہ ضرور کہا گیا ہے کہ مرد عورتوں پر برتر ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہیں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ مردوں پر مختلف ذمے داریاں عائد کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مرد اور عورت دونوں کے برابر حقوق رکھتے ہیں، لیکن معاشرے نے غلط طور پر مردوں کو یہ سکھایا ہے کہ انہیں تشدد کا حق حاصل ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔
خواتین آنسو بہا لیتی ہیں مگر مردوں کو اس کی اجازت نہیں، بہروز سبزواری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
