کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی جو محبت کے رشتے کو کمزور بنا دیتی ہیں یا پھر محبت کے رشتوں میں ایسی علامات کا ہونا خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کہا کہ جب میں مردوں کو خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرتا دیکھتی ہوں تو میں بے چین ہوجاتی ہوں تاہم محبت میں اس کے علاوہ دیگر خطرے کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی محبت میں آپ کو حد درجہ توجہ دے اور آپ کی تعریف کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ خطرے کی علامت ہے۔اداکارہ کے مطابق جب محبت نئی نئی ہوتی ہے تو ایسی باتوں کا مزہ آرہا ہوتا ہے، یوں لگتا ہے کہ یہی محبت ہے، تمام تر توجہ آپ پر ہوتی ہے لیکن یہ محبت نہیں ہوتی۔ یہ ہی سب سے بڑے خطرے کی علامت ہوتی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
جب کوئی حد درجہ توجہ دے تو تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے، سائرہ یوسف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
